تفصیلات کے مطابق، ایران کے دورے پر آئے ہوئے ورلڈ پارولفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ "گاستون پاراژ" نے آج بروز منگل کو "کیکاوس سعیدی" سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاورلفٹنگ کی ایران میں ایک لمبی تاریخ ہے اور یہ گزشتہ 25 سال میں ویٹ لفٹنگ کی فیڈریشن میں آغاز ہوا اور اب اس نے تن سازی فیڈریشن کے تحت اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں پاورلفٹنگ میں بہت دلچسبی ہے اور تقریبا 23 ہزار سپورٹس کلب ملک میں موجود ہیں اور ہم بھی تعلیم اور کوچنگ کی تربیت کے حوالے سے ایرانی فیڈریشن سے تعاون کے فروغ پر تیار ہیں۔
قومی اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاور لفٹنگ میں اصل عنصر طاقت ہے جس نے اس فیلڈ کو پر کشش بنادیا ہے؛ لیکن ہمارے لئے جو چیز اہم ہے وہ پاک کھیل کی سمت میں اس شعبے کی ترقی ہے جس میں کسی بھی ڈوپنک کی ادویات سے دوری ہو؛ ہمیں یقین ہے کہ آپ بھی اس میدان میں جد و جہد کرتے ہیں تو اسی لیے ہم ایشیا اور دنیا میں اس کھیل کی ترقی پر آپ کیساتھ ہیں۔
اس موقع پر گاستون پاراژ نے کہا کہ ہم ایشین گیمز کے کھیلوں میں پاور لفٹنگ کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں، خطے میں ایرانی کھیلوں کے اثر و رسوخ اور ایشین اولمپک کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میں "صالحی امیری" کی رکنیت کے پیش نظر، ہم ایشین گیمز کے کھیلوں میں پاور لفٹنگ کو شامل کرنے کیلئے آپ کے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ پاورلفٹنگ کلب مقابلوں کا آگست مہینے میں ایرانی شہر ارومیہ کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ